عمران خان کا بڑا اعلان،وزیرستان میں 3G,4G فوری طور پر شروع کی جائے گی

عمران خان کا بڑا اعلان،وزیرستان میں 3G,4G فوری طور پر شروع کی جائے گی

وزیراعظم عمران خان نے وزیر ستان میں انٹر نیٹ کی تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں تھری جی اور فوری جی کا مسئلہ صرف اور صرف سیکیورٹی کی وجہ سے تھا۔بھارت انٹرنیٹ کے ذریعے انتشار پھیلا رہا تھا ۔

وانا میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں بے روزگاری کے خاتمے اور تعلیم پر خصوصی توجہ دیں گے، اس علاقے میں زیتون کی کاشت سے بہتری لائیں گے ۔کوشش ہے کہ پیچھے رہ جانے والے لوگوں اور علاقوں کو آگے لے کر آئیں، جو علاقے پیچھے رہے گئے ہیں ان علاقوں میں سکول اور کالجز کھولیں گے ۔ اقتدار میں آنے سے پہلے میانوالی میں نمل یونیورسٹی قائم کی تھی، جنوبی وزیرستان میں بھی اسکول، کالج اور یونیورسٹی بنائیں گے۔جنوبی وزیرستان کے لوگ ہمیشہ پاکستان کے لیے کھڑے ہوئے ہیں اور پاکستان کے لیے ہر قسم کی کوشش کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوام کی حکومت ہے، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس علاقے کو اوپر اٹھایا جائے گا ۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سب سے بڑی طاقت نوجوان ہیں، اگر انہیں اچھی تعلیم و فنی تربیت دی جائے تو وہ ناصرف اپنے خاندان بلکہ ملک کو بھی معاشی لحاظ سے اوپر لے جائیں گے۔

تبصرے