صدر ڈاکٹر عارف علوی سے لیبیا میں پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر)ارشاد جاوید کی ملاقات

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے لیبیا میں پاکستان کے نامزد سفیر کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیبیا میں پاکستان کے نامزد سفیر سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان لیبیا کے ساتھ اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے۔پاکستان لیبیا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔نامزد سفیر لیبیا کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری اور وہاں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں۔پاکستان امن اور خوشحالی کے سفر میں لیبیا کے عوام کے ساتھ ہے۔نامزد سفیر ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کیلئے کام کریں۔بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم آبادی پر بھارتی ظلم و ستم اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے