سینیٹر رحمان ملک کا پاکستان میں جاپانی سفیر سے ظہرانے پر ملاقات

سینیٹر رحمان ملک کا پاکستان میں جاپانی سفیر سے ظہرانے پر ملاقات

پاکستان میں جاپان کے سفیر میتسوڈا کننوری نے سینیٹر رحمان ملک کو جاپانی سفارتخانے میں ظہرانے پر مدعو کیا تھا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جاپان نے مشکل اوقات میں خاص طور پر 2005کے زلزلے کے دوران اور کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور مدد کی تھی ۔ ملک مسلسل تعاون پر پاکستانی عوام جاپانی سفیر، عوام اور حکومت کے شکرگزار ہیں۔سرمایہ کاری کے لئے جاپان کے لئے پاکستان سب سے زیادہ موزوں ملک ہے۔ پاکستانی عوام جاپان اور وہاں کے عوام سے محبت اور احترام کرتے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے اپنی پانچ کتابوں کا ایک مجموعہ بھی جاپانی سفیر کو پیش کیا۔

تبصرے