کیاامریکی صدر پاکستان کے پرانے دوست ہیں؟شاہ محمود قریشی نے کیا کہا ؟

کیاامریکی صدر پاکستان کے پرانے دوست ہیں؟شاہ محمود قریشی نے کیا کہا ؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال ہو چکا ہے ۔ جوبائیڈن نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کی نئی حکومت کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے اور شراکت کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بات ایک ویبینار سے خطاب میں کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن پاکستان کے پرانے دوست ہیں ۔ہمارے امریکہ سے تعلقات دوبارہ بحال ہو سکتے ہیں کیوں کو پاکستان اور امریکہ کو موجودہ صورتحال اور چیلنجز کو دور کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساھ چلنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر میدان میں پاکستان اور امریکہ کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

تبصرے