ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ کا منگیتر مائیکل بولس آخرکون ہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی نےوائٹ ہاؤس میں اپنے والد کی صدارت کے آخری روز مائیکل بولس سے منگنی کا اعلان کیا تھا ۔

ٹفنی کے سرکاری اعلان کے فورا بعد ہی، شہری یہ جاننے کے لئے بے چین تھے. کہ مائیکل بولوس کون ہے اور اس موقع کو منانے کے لئے خاندان نے وائٹ ہاؤس میں آخری دن کا انتخاب کیوں کیا ۔اس جوڑے کو پہلی مرتبہ جنوری 2018 میں لندن میں پیپرازی نے ڈیٹنگ کرتے ہوئے پکڑا تھا ۔ اس کے بعد سے انھیں پہلے خاندان کے ساتھ متعدد پروگراموں میں ایک ساتھ دیکھا گیا، چھٹیوں سے لے کر اسٹیٹ آف یونین کے خطاب تک ۔ مائیکل بولوس، لندن سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین ہیں جس کے خاندان نے بولوس انٹرپرائزز کی بنیاد رکھی ہے ۔ ٹرمپ کی صدارت کے بعد ان کا کیا کرنے کا ارادہ ہے اس کی ابھی تک کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

 

تبصرے