ساؤتھ وزیرستان میں موبائل براڈ بینڈ سروسز کا آغاز،سروسز کیا ہو گی؟

ساؤتھ وزیرستان میں موبائل براڈ بینڈ سروسز کا آغاز،سروسز کیا ہو گی؟

پی ٹی اے نے جنوبی وزیرستان میں سی ایم اوز کو علاقے میں فوری طور موبائل براڈ بینڈخدمات کے آغاز کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

پی ٹی کے مطابق جنوبی وزیرستان میں موبائل براڈ بینڈ خدمات آج رات سے فعال کر دی جائیں گی۔ خدمات سے علاقے کے مکین تعلیم، صحت، کاروبار اور دیگر مقاصد کے لئے استفادہ کر سکیں گے۔ان خدمات سے بالخصوص کوویڈ کی صورتحال میں طلبہ کو آن لائن کلاسز سے فائدہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔یہ اقدام اس علاقے کو تکنیکی ترقی کے معاملے میں ملک کے دیگر علاقوں کے مساوی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

یاد رہے یہ ہدایات وزیراعظم پاکستان کے جنوبی وزیرستان میں تھری جی اور فور جی موبائل براڈ بینڈ کے آغاز کے پیش نظر جاری کی گئیں۔

تبصرے