اسلام آباد پولیس میں مزید ایس ڈی پی اوزکی تبدیلیاں آخر کیوں کی گئی؟

اسلام آبادپولیس میں مزید دس ایس ڈی پی اوز کے تبادلے کردئیے گے،ان اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تعینات کردیاگیا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں مختلف تبدیلیاں کی گئی جن کے مطابق اے ایس پی عائشہ گل کوتھانہ کوہسار سے ٹریفک پولیس میں بھیجے دیاگیا، اے ایس پی آمنہ بیگ کو ایس ڈی پی او کوہسا ر تعینات کر دیاگیا، اے ایس پی حیدر علی کو ایس ڈی پی او بنی گالہ مقرر کرنا کا نوٹیفکیشن جاری، اے ایس پی اسد علی کو ایس ڈی پی او بارہ کہو لگادیاگیا، اے ایس پی عبدالعلیم ایس ڈی پی او آئی نائن تھانہ مقرر، ڈی ایس پی راجہ طاہر حسین کو آئی نائن سے انوسٹگیشن ونگ ویسٹ میں تبدیل کردیا گیا، ڈی ایس پی اسرار احمد کو بارہ کہو سے ایس ایس جی ٹرانسفر کردیا گیا، ڈی ایس پی الفت عارف کو بنی گالہ سے ہٹا کر سی ٹی ڈی آپریشنز تعینات کیا گیا ،ڈی ایس پی نواز بھٹی کو انوسٹگیشن ونگ ایسٹ تعینات کیا گیاہے اور ڈی ایس پی حق نواز کو سی آئی ڈی سے ایم ٹی تبدیل کردیا گیا۔

تبصرے