پاکستان نے اس سال 5.688 بلین ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کرلیے

چین سے 1ارب ڈالر وصول کرنے کے بعد پاکستان کو رواں مالی سال 2020-21کے پہلے چھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 5.688بلین ڈالر کے بیرونی قرضے ملے ہیں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک )تفصیلات کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5.915بلین ڈالر کم قرض لیا ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کو 227 ملین ڈالر کم ملے۔اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی )کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، مالی سال 2020-21 کے جولائی تا دسمبر کے دوران ، حکومت کو متعدد فنانسنگ ذرائع سے 5.688ملین ڈالر بیرونی آمدنی حاصل ہوئی ، جو سالانہ بجٹ کے تخمینے کا 46 فیصد ہے جو،233 12,ملین ڈالر ہے۔

تبصرے