مہنگائی پر مہنگائی،وزیر اعظم نے ایک بار پھر اجلاس بلالیا

مہنگائی پر مہنگائی،وزیر اعظم نے ایک بار پھر اجلاس بلالیا
مہنگائی پر مہنگائی،وزیر اعظم نے ایک بار پھر اجلاس بلالیا

ملک بھر میں روز مرہ کی اشیاء میں اضافہ ہوجانے سے عوام خاصی پریشان نظر آرہی ہے ہر شے کی قیمتوں میں اضافے کے سبب عوام حکومت سے کافی نالاں بھی نظر آرہی ہے۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک):تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کی وجہ سے عوام کافی پریشان نظر آرہی ہے۔چینی ،آٹا،گیس ،پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام نے حکومت وقت کو کافی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر وزیر اعظم پاکستان نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی پر گفتگو کی جائے گی اور حالیہ مہنگائی میں کمی سے متعلق اقدامات بھی کیئے جائیں گے ۔

تبصرے