ملک بھر میں آج کتنے کورونا کیسزرپورٹ ہوئے ؟تفصیلات جانیئے

Pakistan Covid 19 Cases
ملک بھر میں آج کتنے کورونا کیسزرپورٹ ہوئے ؟تفصیلات جانیئے

چین سے پیدا ہونے والا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے مہلک وائرس کورونا وائرس کے واری ملک پاکستان میں جاری ہیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک):تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ایک دن میں مہلک وباء سے 47افراد چل بسے ہیں۔جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11ہزار 204 ہوگئی ہے۔کورونا کیسز کے ملک بھر میں مصدقہ کیسز کی تعداد 5لاکھ 28ہزار 891ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 745 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 75 لاکھ 61 ہزار 977 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 839نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 82ہزار 771مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 362 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے