اغوا کاروں نے بچے کا تاوان ایک کروڑ 85لاکھ روپے مانگا

اغوا کاروں نے بچے کا تاوان ایک کروڑ 85لاکھ روپے مانگا
اغوا کاروں نے بچے کا تاوان ایک کروڑ 85لاکھ روپے مانگا

ٹیکسلا میں عجیب و غریب واردات سامنے آئی جس میں ایک بچے کو نو روز قبل اغوا کیا گیا اور اس کے تاوان کے لیئے کروڑوں روپے ملزمان کی جانب سے مانگے گئے۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک):ٹیکسلا میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک بچے کو بازیاب کرالیا ہے۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے بچے کو نو دن قبل اغوا کیا اور بچے کے گھر والوں سے ایک کروڑ 85لاکھ روپے تاوان مانگا۔تاہم پولیس نے والدین کی درخواست پر ملزمان پر گرفت کرنے کے لیئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے بچے کو بازیاب کرالیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اغوا ء میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیئے بھی چھاپے جاری ہیں

تبصرے