اسلام آباد:مظفرآباد ٹائیگرز کے سی ای اور سی او او کی مئیر اسلام آباد سے ملاقات

اسلام آباد:مظفرآباد ٹائیگرز کے سی ای اور سی او او کی مئیر اسلام آباد سے ملاقات
اسلام آباد:مظفرآباد ٹائیگرز کے سی ای اور سی او او کی مئیر اسلام آباد سے ملاقات

مظفر آباد ٹائیگرز کے چیف ایگزیکٹیو اور سی او او نے مئیر اسلام آباد سے ملاقات کی ہے۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق مظفرآباد ٹائیگرز کے سی ای او ارشد خان تنولی اور سی او او سجاد خان نے مئیر اسلام آباد سے ملاقات کی ہے دوران ملاقات مظفر آباد ٹائیگرز کی مینجمنٹ کی جانب سے انہیں مظفرآباد ٹائیگرز کی شرٹ بھی پیش کی گئی۔

اس دوران مئیر اسلام آباد نے ملک پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر مظفر آباد ٹائیگرز کی مینجمنٹ کی تعریف بھی کی اور ٹیم کی جیت کے لیے تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا ملک میں کھیل کے فروغ کے لیئے سبھی کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

مظفر آباد ٹائیگرز کے سی ای او ارشد خان تنولی کا کہنا تھا کہ مظفر آباد ٹائیگرز ملک پاکستان میں کھیل کے فروغ کے لیئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

تبصرے