پنجاب اور اسلام آباد میں گیس بارہ گھنٹے کے لیئے بحال

پنجاب اور اسلام آباد میں گیس بارہ گھنٹے کے لیئے بحال
پنجاب اور اسلام آباد میں گیس بارہ گھنٹے کے لیئے بحال

سوئی ناردرن کمپنی کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی سپلائی بحال کردی گئی ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک):تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی نے گیس کی سپلائی بارہ گھنٹے کے لیئے سی این جی اسٹیشنز کو بحال کردی گئی ہے۔فیصلے کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک گیس سپلائی جاری رہے گی۔ سوئی نادرن گیس کے مطابق یہ فیصلہ گیس کی موجودہ طلب و رسد میں بہتری آنے پر کیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے پنجاب اور خطہ پوٹھوہار سمیت دیگر علاقوں میں گیس میں کمی اور طویل گیس کی لوڈ شیڈنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔جس کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو چوبیس گھنٹے کی بجائے بارہ گھنٹے گیس کی سپلائی یقینی بنائی جائے۔

تبصرے