بلوچستان :چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد، مونچھیں، داڑھی کاٹ دی،منہ بھی کالا کردیا،وڈیو دیکھئے

بلوچستان :چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد، مونچھیں، داڑھی کاٹ دی،منہ بھی کالا کردیا،وڈیو دیکھئے
بلوچستان :چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد، مونچھیں، داڑھی کاٹ دی،منہ بھی کالا کردیا،وڈیو دیکھئے

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایک نوجوان پر چوری کا الزام لگا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نوجوان کی مونچھیں ،داڑھی کاٹ دی اور منہ بھی کالا کردیا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اردو ٹرینڈز کے بلوچستان سے بیورو چیف ظہور مگسی کی خبر کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔انسانیت کی تذلیل اور لاقانونیت کی انتہا بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بااثر شخص کی جانب سے چوری کا الزام لگا کر ایک نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔مونچھیں،داڑھی، بھنویں اور سر کے بال کاٹ دیئے گئے اور منہ بھی کالا کردیا گیا۔

لواحقین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تحصیلدار بارکھان ملزمان کی پشت پناہی کررہے ہیں ان کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے سے انکاری ہیں 60 گھنٹہ گزرنے کے بعد میڈیکل کی گئی ۔لیویز کے مطابق واقعہ پانچ روز پرانا ہے تاہم نوجوان پر تشدد، بال مونڈھنے اور چہرے پر کالک ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہفتہ کو وائرل ہوئی۔لیویز نے بتایا کہ 18 جنوری کی رات کو بارکھان سے 30 کلومیٹر دور وٹاکڑی کے رہائشی کچھ لوگوں نے سردار خان نامی شخص کو موٹرسائیکل چوری کے الزام میں پکڑ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر لیویز کے حوالے کیا۔

متاثرہ سردار خان کے بھائی نے وزیراعلی بلوچستان،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ،چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمشنر ژوب ڈویژن سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

بلوچستان میں نوجوان پر تشدد

تبصرے