جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں کون ہوگا؟نام سامنے آگئے

Pakistan vs South Africa
جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں کون ہوگا؟نام سامنے آگئے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ ہونے جارہا ہے جس کے لیئے پاکستان نے 17رکنی اسکواڈ کا اعلا ن کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی میں ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے۔جس کے لیے قومی ٹیم کے 17رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی سکواڈ کے اوپنرز کے طور پر عابد علی اور عمران بٹ میدان میں اتریں گے۔ بابر اعظم،اظہر علی، فواد عالم اور سعود شکیل کو مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر شامل کیا گیا۔ آل رائونڈرز میں فہیم اشرف اور محمد نواز جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان نائب کپتان ہیں۔ سرفراز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ اسپنرز میں نعمان علی ، ساجد خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ فاسٹ بالرز حارث رف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان بھی جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا حصہ ڈالیں گے۔

تبصرے