ہر طرف سے حکومت پر وار کریں گے،سابق صدر آصف علی زرداری

ہر طرف سے حکومت پر وار کریں گے،سابق صدر آصف علی زرداری
ہر طرف سے حکومت پر وار کریں گے،سابق صدر آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت پر ہر طرف سے وار کریں گے اس حکومت کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر علی زرداری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم پوری طرح متحد ہے ۔اس حکومت کو گھر بھیجنا بڑا ضرروری ہوگیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔ حکومت سے نجات کیلئے پی ڈی ایم تمام آپشنز بتدریج استعمال کرے گی۔

آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اناڑی حکمرانوں نے آج ملک کے تمام اشاریے منفی کر دیئے ہیں۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا یہ سلیکٹڈ حکمران اپنے وزن سے خود گریں گے۔ اب یہ گر چکے ہیں، بس اب ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے۔ پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی اس ناکام اور نااہل ٹولے کو گھر بھیجے گی۔

تبصرے