جہلم:بیرون ملک سے آئے شہریوں کو ڈاکو لوٹ کر فرار ہوگئے

جہلم:بیرون ملک سے آئے شہریوںکو ڈاکو لوٹ کر فرار ہوگئے
جہلم:بیرون ملک سے آئے شہریوںکو ڈاکو لوٹ کر فرار ہوگئے

اوور سیرز پاکستانیوں کے ساتھ جرائم کی شرح میں اضافہ ،جہلم میں آئے روز بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹنا معمول بن گیا ہے پولیس فقط زبانی دعوئوں تک ہی محدود ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں پاکستانی نژاد شہریوں کو لوٹ لیا گیا شہریوں کی مدد کرنے کے بجائے اہل کاروں نے تھانہ منگلا کی حدود تبدیل کردی۔ذرائع کے مطابق ڈاکو شہریوں سے غیر ملکی کرنسی اور سونالوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔

ملزما ن کے خلاف بروقت کارروائی نہ کرنے اور تاحال ڈاکوئوں کو گرفتار نہ کرنے پر ڈی پی او نے ایس ایچ اومنگلا کو معطل کردیا ہے۔

تبصرے