راولپنڈی :لڑکی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو پھانسی

راولپنڈی :لڑکی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو پھانسی
راولپنڈی :لڑکی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو پھانسی

راولپنڈی میں ایم ایس سی کی طالبہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور مجرم نے اس واقعے کی وڈیو بھی بنائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت نے اغواء اور زیادتی کے جرم میں ملوث مجرم کو سزائے موت سنادی ہے ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں مجرم پر پچیس لاکھ روپے جرمانہ اور متاثرہ لڑکی کو دس لاکھ روپے دینے کا حکم بھی دیا ۔

مجرم کی اہلیہ کرن جہانگیر کو بھی اغوا کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پیکا ایکٹ کی دفعہ 21کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔کرن جہانگیر کو مجموعی طور پر 20لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی۔

تبصرے