پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کرپشن کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کرپشن کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کرپشن کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کر دی ہے رپورٹ میں پاکستان میں کرپشن اور بد عنوانی سے متعلق اعدادو شمار کا بتایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرپشن اور بد عنوانی بڑھ گئی ہے ۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کر دی ہے ۔دنیا بھر میں بدعنوانی اور دیانت داری پر عمل پیرا ممالک پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 2020میں کرپشن بڑھی ہے، 2019کے مقابلے میں 2020 میں پاکستان کا سکور کم ہوگیا ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ حکومت کو مقننہ، انتظامیہ اور پولیس کے شعبوں میں کارکردگی بہتر بنانا ہوگی، کرپشن سے پاک ممالک میں دنیا بھر میں ڈنمارک اور نیوزی لینڈ سر فہرست رہے جبکہ شام، صومالیہ اور جنوبی سوڈان سب سے نیچے رہے۔

تبصرے