آپ بتائیں میڈیا آزاد ہے؟جسٹس فائز عیسی کا اٹارنی جنرل سے سوال

آپ بتائیں میڈیا آزاد ہے؟جسٹس فائز عیسی کا اٹارنی جنرل سے سوال
آپ بتائیں میڈیا آزاد ہے؟جسٹس فائز عیسی کا اٹارنی جنرل سے سوال

جسٹس فائز عیسی نے حکومتی اقدامات پر کافی تنقید کی ہے انکا کہنا تھا کہ ملک میں میڈیا پر قدغن ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس فائز عیسی نے بلدیات انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا اس ملک کے ساتھ کیا کیا جارہا ہے؟پہلی بار ہورہا ہے جمہوری حکومت میں بلدیاتی انتخابات وقت پر نہیں کرائے جارہے ۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے اٹارنی جنرل سے سوال پوچھا آپ بتائیں میڈیا آزاد ہے؟جس پر اٹارنی جنرل کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ اصل صحافیوں پر دبائو ڈالا جارہا ہے انہیں دیگر ممالک جانے پر دبائو ڈالا جاتا ہے ۔فائز عیسی نے کہا کہ جس ملک میں میڈیا پر قدغن ہو وہ ملک برباد ہوجاتا ہے۔

تبصرے