سبی:کشمیر ریلی پر حملہ 18 زخمی ہوگئے ہسپتال منتقل کردیا گیا

سبی میں کشمیر ریلی پر دھماکہ
سبی میں کشمیر ریلی پر دھماکہ

چاکر روڈ چونگی کے مقام پر نامعلوم بزدل تخریب کاروں کا کشمیرریلی پر وار،18,شرکاء اور راہ گیر زخمی،موٹرسائیکل اور قریبی عمارتوں کو جزوی نقصان

نامعلوم تخریب کاروں۔کا چاکر روڈ سے گزرنے والی کشمیر ریلی پر قبرستان سے ملحقہ دیوار سے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 18ریلی کے شرکاء سمیت راہ گیر شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک راہگیر کا موٹرسائیکل بھی جزوی طور پر تباہ اور قریبی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا،اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی،ڈی آئی جی پولیس سید فدا حسن شاہ،سی ٹی ڈی ریجنل کمانڈنٹ قاسم سیلاچی سمیت ایف سی کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو سیل کرکے زخمیوں کو ریسکیو کیا گیا ،زخمیوں میں سابق میونسپل چیئرمین حاجی داود رند سمیت 18 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو بچے بھی شامل ہیں زخمیوں میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں سی ایم ایچ کے بعد کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے دیسی ساخت کے بم سے حملہ کیا ،تاہم سیکورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور سبی کے مضافات میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

تبصرے