مریض تڑپتے رہے ، ڈاکٹرز سوتے رہے ،غفلت کے باعث ایک مریض چل بسا

مریض تڑپتے رہے ، ڈاکٹرز سوتے رہے ،غفلت کے باعث ایک مریض چل بسا
مریض تڑپتے رہے ، ڈاکٹرز سوتے رہے ،غفلت کے باعث ایک مریض چل بسا

مظفرگڑھ: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور میں رات کی ڈیوٹی پر تعینات سٹاف گہری نیند سوتا رہ۔سخت بیماری میں مبتلا مریض مرض میں تڑپتا رہا کوئی مسیحا نہ آیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں واقع سرکاری ہسپتال میں ہسپتال میں صبح تین بجے زیر علاج مریض امداد حسین کی طبیعت اچانک خراب ہوئی ۔ مریض کے ورثا ڈاکٹروں کو ڈھونڈتے رہے ۔ امداد حسین کی حالت مزید بگڑی تو بیٹا آکسیجن اور نیبولائزر اپنی مدد آپ کے تحت اپنے باپ کو طبعی امداد دیتا رہا۔امداد حسین ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹروں کو بلاتے رہے لیکن کوئی نہیں آیا ۔

تبصرے