سینیٹ الیکشن میں ابھی کس کی کتنی تعداد ہے؟جانیئے

سینیٹ الیکشن میں ابھی کس کی کتنی تعداد ہے؟جانیئے
سینیٹ الیکشن میں ابھی کس کی کتنی تعداد ہے؟جانیئے

ملک کی سیاست میں ابھی جس معاملے کی بات ہورہی ہے وہ فقط سینیٹ الیکشن ہیں جس کے لیئے حکومت اور اپوزیشن متحرک نظر آرہی ہے۔

بات کی جائے سینیٹ الیکشن میں حکومتی جماعت اور اس کی اتحادی جماعتوں کی کتنی نشستیں ہیں تو اس حوالے سے تفصیلات درج ذیل ہیں۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اپنی 157نشستیں ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ ق کی اور بی اے پی کی 5، 5جی ڈی اے کی 3، شیخ رشید کی آل پاکستان مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی 1، 1 نشست جبکہ 1 آزاد امیدوا اسلم بھوتانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 180ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری طرف متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں میں سے مسلم لیگ ن کی 83، پیپلزپارٹی کی 55، متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 15، اے این پی اور جماعت اسلامی کی 1،1 نشست جبکہ 3 آزاد امیدواروں کا ساتھ بھی حاصل ہے۔ متحدہ اپوزیشن کے مجموعی اراکین کی تعداد 161بن جاتی ہے۔ یوں وفاق کی جنرل نشست پر اپوزیشن کو جیتنے کے لئے حکومتی اتحاد میں سے 10 ووٹ توڑنے ہوں گے۔

تبصرے