آسان الفاظ میں لئی ایکسپریس منصوبہ کیا ہے ؟

آسان الفاظ میں لئی ایکسپریس کیا ہے ؟

وزیر اعظم عمران خان نے لئی ایکسپریس کی منظوری دے دی ۔75ارب کی لاگت سے بننے والا لئی ایکسپریس دو سال کے عرصہ میں اپنے پایہ تکمیل کو پہنچے گا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے لئی ایکسپریس کی منظوری تو دے دی مگر یہ لئی ایکسپریس بنے گا کیسے ؟یہ ہی سوال ہر بندے کے ذہن میں چل رہا ہے ۔آپ کو بتاتے چلیں کہ لئی ایکسپریس 16 کلومیٹر پر مشتمل ہو گی ۔سب سے پہلے لئی کے دونوں اطراف کنکریٹ کی دیواریں بنا دی جائیں گی ۔ یہ منصوبہ ختاریاں پل سے شروع ہوگا پھر شیخ رشید پلی،ڈھوک بلال پل،چار نمبر چبگی والا پل،پیر ودھائی پل،موہن پورا ،رتہ امرال ،مریڑ اور پھر آخر میں یہ سوہاں تک 16کلومیٹر کی ایکسپریس وے بنے گی ۔لئی کا پانی صاف کرنے کے لیے لٹر پلانٹس لگائے جائیں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ جہاں جہاں بھی غیر قانونی تعمیرات ہیں ان کو مسمار کردیا جائے گا ۔

تبصرے