سوشل میڈیا پر تصاویر،برٹش بابو گرفتار

اڑیال کا غیر قانونی شکار

اڑیال کا غیرقانونی شکار کرنے والے برٹش بابو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ چکوال مرزا عابد صاحب اور ان کی ٹیم کے ہتھے چڑھ گئے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سالٹ رینج عاصم بشیر چیمہ صاحب کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر چکوال جناب بلال ہاشم صاحب ، ڈی پی او چکوال جناب محمد بن اشرف صاحب کی خصوصی معاونت پر مرزا عابد حسین صاحب نے اپنی ٹیم زاہد اقبال ،میاں عنصر حیات اور دیگر چکوال سٹاف کے ہمراہ سوشل میڈیا پر اڑیال کے غیر قانونی ظالمانہ شکار کی تشہیر کرنے والے مشہور و معروف شکاری شیخ اصغر کو ہمراہ 4ملزمان رنگے ہاتھوں بمعہ مال مقدمہ گرفتار کر لیا ملزمان کے موقع پر چالان مرتب کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ۔ ملزمان سے تین عدد غیر قانونی گنز اور ادو عدد سائلنسرز بر آمد کر لئیے گئے ۔بعد از محکمانہ کاروائی میں ملزمان کو مبلغ پانچ لاکھ روپے محکمانہ جرمانہ کر دیا۔

تبصرے