سینیٹ انتخابات اپوزیشن کے لیے جیتنا کیوں ضروری؟

سینیٹ انتخابات اپوزیشن کے لیئے جئتنا کیوں ضروری ہے؟

سینیٹ انتخابات عروج پر ،کبھی کوئی ویڈیو سکینڈل تو کبھی ووٹ خریدنے،بیچنے کے دعوے۔سینیٹ انتخابات میں ایک جانب تو پی ٹی آئی جو کہ دو ہزار اٹھارہ میں اقتدار میں آئی تو دوسری جانب پی ڈی ایم ،مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی۔

اب سوال یہ ہے کہ اپوزیشن جماتوں کے لیے سینییٹ انتخابات جیتناکیوں ضروری ہے ؟جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ پاکستان میں دو ایوان ہیں ،ایک ایوان زیریں جو کہ پارلیمنٹ کہلایا جاتا ہے تو دوسرا ایوان بالا جس کو سینیٹ کہا جاتا ہے ۔پارلیمنٹ کے ارکان کی مدت پانچ سال ہے جب کہ ایک سینیٹر کی مدت چھ سال ہوتی ہے ۔ ہر تین سال بعد جو سینیٹرز اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہو جاتے ہیں تودوبارہ سے سینیٹ کی کچھ نشستوں پر انتخابات کرائے جاتے ہیں ۔اگر بات کی جائے گزشتہ دور حکومتوں کی تو پہلے پاکستان پیپلز پارٹی اور پھر پاکستان مسلم لیگ نون اقتدار میں تھیں جن کے اب اس وقت سینیٹ میں پی ٹی آئی کی نسبت اکثریت ہے ۔پی ٹی آئی کو دو ہزار تیرہ سے دو ہزار اٹھارہ کے درمیان سینیٹ میں کچھ نشستیں ملیں ۔اب اس بار کی اگر بات کی جائے تو سوال یہ تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے لیے سینیٹ انتخابات جیتنا کیوں ضروری ہے تو دوستو جیسا کہ ہمیں پتا ہے کہ قانون سازی جب بھی ہوتی ہے پہلے پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد سینیٹ میں بھی ایک قانون منظور کروانا لازم ہوتا ہے ۔اور اگر سینیٹ میں وہ قانون منظور نا ہوئے تو قانون کو مسترد کردیا جاتا ہے ۔اس وقت اپوزیشن جماعتوں کا سینیٹ انتخابات جیتنا اسی لیئے ضروری ہے کیوں کہ وہ عدلی برتری چاہتے ہیں۔

تبصرے