اس بار عورت مارچ میں کیا ہوگا؟

اس بار عورت مارچ پر کیا ہونے جارہا ہے ؟

آٹھ مارچ کو ایک بار پھر سال 2020کی طرح عورت مارچ ہونے جا رہا ہے ۔عورت مارچ کا دوسرا نام آزادی مارچ بھی ہے ۔راولپنڈی ،اسلام آباد ،لاہور،کراچی اوردیگر بڑے شہروں سے ایک بار پھر خواتین اپنے حقوق کے لیے اور آزادی کے لئیے اپنے گھروں سے باہر نکلیں گی ۔

اس حوالے سے پچھلی بار کی طرح سوشل میڈیا اور اس کے ساتھ دیگر نیوز چینلز پر بحث و مباحثے بھی ہوں گے ہوں گے ۔مباحثوں کی اگر بات کریں تو ماروی سرمد اور خلیل الرحمان کا انٹرویو آج بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے ۔ اسلام آباد شہر میں سال دو ہزار بیس میں ہونے والی آزادی مارچ میں ایک بڑا ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا ۔ایک طرف ساے عورت مارچ تو دوسری طرف سے حیا مارچ کے شرکا میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے ۔مذہبی جماعتوں کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کی جانب سے عورت مارچ کے شرکا پر پتھر ،جوتے اور لاٹھیاں بھی پھینکی گئی ۔لاہور ،کراچی اور دیگر شہروں سے نکالی جانے والی عورت مارچ میں خواتین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی اور شدید نعرے بازی کی۔ چونکہ مارچ کے شروع ہو چکا ہے اور آٹھ مارچ کو مختلف شہروں سے عورت مارچ بھی ہوگی ۔اس بار کیا ہو گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ؟

تبصرے