حکومت کو ضمنی انتخابات میں شکست ،بی جے پی لیڈر پچھلے گیٹ سے بھاگ نکلے

Indian Former strike
حکومت کو ضمنی انتخابات میں شکست ،بے جے پی لیڈر پچھلے گیٹ سے بھاگ نکلے

بی جے پی سرکار کو شکست ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،کسانوں کے احتجاج کا رنگ نظر آنے لگا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں زرعی متنازع قوانین کے خلاف بھارت میں کسان سراپا احتجاج ہیں ۔کسانوں کوملک بھر میں دھرنا دیئے سو دن سے زائد ہوگئے ہیں کسانوں نے پورے ملک کا نظام مفلوج کر رکھا ہے ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک انکے مطالبات تسلیم نہیں کیئے جائیں گے تب تک احتجاج کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کے خلاف اپنی مہم بھی تیز کر رکھی ہے کسانوں کا عوام سے کہنا ہے کہ مودی سرکار کو ووٹ نہ دیا جائے بلکہ ان سے بدلا لیا جائے ۔کسانوں کی اس تحریک نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے ۔بتایا جارہا ہے مودی سرکار کو ضمنی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

تبصرے