کوئٹہ:سردیوں میں منہ ڈھانپ لیتے ہیں،مگر کورونا کے لیئے ماسک نہیں استعمال کرتے،لیاقت شہوانی

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ لوگ کوئٹہ میں سردیوں میں بچنے کے لیے منہ
ڈھانپتے ہیں، وائرس سے بچنے کے لیے ماسک استعمال نہیں کرتے
ایک

ایک بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ تاجربرادری سے تعاون کی اپیل ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ ماسک پہنیں۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو کورونا وائرس کے کیسز بڑھ جائیں گے۔ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ تاجر تنظیموں سے گزارش کی ہے کہ 4 سے زائد کسٹمر شاپس پر نظر نہ آئیں۔ 5 بجے تک چھوٹی دکانیں اور بڑے مالز کھلے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنا منہ ڈھانپ کر رکھیں تو کورونا سے محفوظ رہیں گے۔پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی ایس او پیز پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کو دوبارہ سخت لاک ڈاؤن میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

تبصرے