پنجاب میں ٹرانسپورٹ کی اجازت،ٹرانسپورٹرز کا چلانے سے انکار،خیبر پختونخوا میں چل پڑی

سندھ:انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابند برقرار

پنجاب میں ٹرانسپورٹرز نے حکومت کی جانب سے اجازت مل جانے کے باجود بھی ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں چلانے سے انکار کردیا ہے
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی وباء کو روکنے کے پیش نظر ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا تھا۔تاہم اب صوبائی حکومتوں نے مرحلہ وار پبلک ٹرانسپورٹ اور کاروبار کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔صوبہ پنجاب نے صوبے میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی تو ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں چلانے سے انکار کردیا۔ٹرانسپورٹز کا کہنا ہے کہ انہیں صوبائی حکومت کی شرائط منظور نہیں ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹ بحال ہوگئی ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کرایوں میں من مانی سے کام لیں رہیں ہیں۔

سندھ میں ٹرانسپورٹ بحال ہونے کا کوئی فیصلہ نہ ہوسکا

تبصرے