سپریم کورٹ: کیا کورونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ ہفتے اتوار کو نہیں آئے گی؟

حکومت کوئی بھی فیصلہ نہیں کر سکتی،سپریم کورٹ
حکومت کوئی بھی فیصلہ نہیں کر سکتی،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ہفتے اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے
کراچی کی تمام مارکیٹس بھی کھولنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس گلزارا حمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ عدالت نے کہا کیا وبا نے حکومتوں سے وعدہ کر رکھا ہے وہ ہفتے اور اتوار کو نہیں آئے گی، کیا حکومتیں ہفتہ اتوار کو تھک جاتی ہیں؟ کیا ہفتہ اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہے؟ہم تحریری حکم دیں گے ہفتے اور اتوار کو تمام چھوٹی مارکیٹیں کھلی رکھی جائیں۔عدالت نے حکم دیا کہ تمام مارکیٹیں کو کھولا جائے اور حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

تبصرے