‏وزارت ریلوے کا20مئی سے ٹرینیں چلانےکااعلان

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ٹرین آپریشن بحال کرنے سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملک میں پندرہ سے بیس ٹرینیں چلانے کی اجازت دیدی گئی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں وززرا نے وڈیو لنک کے ذریعے کی شرکت کی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اجلاس مین ٹرین آپریشن کی تیاری سے متعلق بریف کیا۔جس کے بعد وزیر اعظم نے ملک میں محدو سطح پرٹرین آپریشن شروع کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کی منظوری کے مطابق ملک میں پندرہ سے بیس ٹرینیں چلائی جائیں گی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یکم جون تک حالات بہتر ہوئے تو مکمل ٹرین آپریشن بحال ہوجائے گا۔

شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا تمام عمر کے افراد ٹرین میں سفر کر سکیں گے اور حکومتی اقدامات کی پیش نظر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے

تبصرے