گلگت بلتستان حکومت کو26 جون تک قرنطینہ کردیا گیا

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے الیکشن کمیش ایکٹ2017کا اختیار استعمال کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے تمام پالیسی سطح کے اختیارات منجمد کردیے ہیں جسکا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے انتظامی امور اپنے ہاتھ میں لے لیئے ہیں۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق صوبائی حکومت کسی بھی ترقیاتی پراجیکٹ کا اعلان نہین کر سکے گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعلی گلگت بلتستان کو ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا اختیار بھی حاصل نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ موجودہ حکومت کی مدت 24جون کو مکمل ہوگی۔

تبصرے