معیاری ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو شیخ رشید کو استعفی دینا ہوگا

ملک بھر میں محدود ٹرین آپریشن بحال کرنے پر سندھ اور بلوچستان حکومت نے تحفظات کا اظہار کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں محدود ٹرین آپریشن کی بحالی کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے دی تھی۔جس کے تحت ملک میں پندرہ سے بیس کے قریب ٹرینیں چلائی جائیں گی

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں محدود ٹرین آپریشن کی بحالی کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے دی تھی۔جس کے تحت ملک میں پندرہ سے بیس کے قریب ٹرینیں چلائی جائیں گی۔وفاق کے اس فیصلے پر سندھ حکومت اور بلوچستان ححکومت نے تحفظات کا اظہا ر کردیا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کہتے ہیں وفاق نے اس فیصلے پر سندھ حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا۔اگر معیار ی ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو شیخ رشید کو استعفی دینا ہوگا۔دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان کہتے ہیں ٹرین آپریشن بحال ہونے سے کورونا دیہاتوں میں بھی جاسکتا ہے۔جام کمال نے لوگوں سے سفر نہ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

تبصرے