بلوچستان:دہشتگردی کے دو واقعات 7جوان شہید

فائل فوٹو-اے ایف پی

بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کیچ میں دہشت گردی کے واقعات پیش آئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مچھ میں گزشتہ رات فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔

حوالے سے فراہم کردہ تصیل کے مطابق مچھ کے علاقے پیرغیب میں ایف سی کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بیس کیمپ سے معمول کی پیٹرولنگ کے بعد واپسی آرہی تھی۔

شہید ہونے والوں کی شناخت نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔ . آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے واقعہ کیچ کے علاقے میں مند کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی امداد علی نے جام شہادت نوش کیا۔

تبصرے