کل سے ٹرین چلے گے،ایس ا و پیز بھی جاری کردی گئیں

ریلوے حکام کے مطابق کل سے دو ماہ بعد مسافر ٹرینیں چلیں گی اور پہلے مرحلے میں چار صوبوں سے 30ٹرینیں چلائی جائے گی

تفصیلات کے مطابق کورونا وائر س کی وباءکی روک تھام کے پیش نظر ملک بھر میں دو ماہ سے ٹرینیں بند کر دی گئیں تھی ۔جو کہ اب وزیر اعظم کی منظوری کے بعد چلانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق پہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس صبح 6 بجے راولپنڈی سے کراچی روانہ ہوگی اور دوسری ٹرین ریل کار راولپنڈی سے لاہورکل صبح 7 بجے چلے گی جب کہ ستیسری ٹرین ریل کارکل صبح ساڑھے7 بجے لاہور سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرین سروس کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ہوگا، مسافر ایک گھنٹہ پہلے اسٹیشن پہنچیں اور کسی مسافر کے عزیز کو اسٹیشن کی حدود میں داخلے کہ اجازت نہیں۔

تبصرے