خیبر پختونخو ا حکومت کا عید میں سیاحتی مقامات نہ کھولنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا کورونا وائرس کے پیش نظر سیاحتی مقامات نہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر خیبر پختونخو ا نے عید میں سیاحتی مقامات بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری محکمہ صحت سیاحت خوشحال خان کا کہنا ہے ان حالات میں سیاحتی مقامات کو نہیں کھول سکتے۔انکا کہناہے کہ صوبائی حکومت نے نئے ایس او پیز کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔مسودے کی منظوری اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعددی جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بھی سیاحتی مقامات نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے