اے این پی کے رہنماء میاں افتخار حسین کورونا کا شکار

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کورونا وائرس کے شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق میاں افتخار حسین نے اپنے بھائی کے جنازے پر شرکت کی جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگی۔جس کے بعد انہیں فوری طور ہسپتال لے جایا گیا۔جہاں ان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔یاد رہے کہ میاں افتخار حسین کے بھائی بھی کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے جن کے نمازہ جنازہ میں میاں افتخار حسین نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

تبصرے