کورونا کا شکار تحریک انصاف کی ایم پی اے شاہین رضا جاں بحق

 کورونا سے متاثرہ تحریک انصاف کی ایم پی اے شاہین رضا انتقال کر گئیں، شاہین رضا کی چار روز قبل طبیعت ناساز ہوئی تھی۔

 ڈی سی گوجرانوالہ سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ ایم پی اے شاہین رضا کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو شفٹ کیا گیا اور وینٹی لیٹر لگایا گیا، حالت مزید بگڑنے پہ لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ آج دم توڑ گئیں۔ شاہین رضا گوجرانوالہ ضلع میں خصوصی نشست پہ پی ٹی آئی کی واحد ایم پی اے تھیں، وہ لاک ڈاؤن کے دوران کافی متحرک تھیں، مستحق افراد تک راشن پہنچاتی رہیں، مختلف بھٹوں پر جا کر مزدوروں میں راشن بھی تقسیم کرتی رہیں۔

تبصرے