پشاور:ہمارے بھی بچے ہیں گھر بار کے اخراجات کہاں سے چلائیں؟باربر حکومت سے نالاں

پنجاب:دوکانوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل
پنجاب:دوکانوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل

پشاور کے صدر باربر ایسوسی ایشن شریف کا کہنا ہے کہ کام نہیں کر سکتے،دکان کھولیں تو انتظامیہ بند کرا دیتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاﺅن ہے تاہم اب تما م صوبائی حکومتیں مرحلہ وا ر ہر بازاروں اور مارکیٹوں کو کھول رہی ہے۔خیبر پختونخوا میں پشاور صدر باربر ایسوسی ایشن شریف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ہمارے ساتھ کوئی بات نہیں کر رہی۔ہم بھی انسان ہیں، مٹی تو نہیں کھاتے ،ہمارے بھی بچے ہیں گھر بار کے اخراجات کہاں سے چلائیں۔صدر باربر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے حکومت کے دیئے گئے وقت پر مارکیٹ بند کرنے سے ہمارا کام شدید متاثر ہورہا ہے۔در درخواست کرتے ہیں کہ حکومت ہمیں چوبیس گھنٹے کام کرنے دے ہم ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔

تبصرے