نکیال سیکٹر:بھارت کی اشتعال انگیزی،تین شہری زخمی

بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر شہری آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت فوج نے نکیال سیکٹر پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں تین شہری شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ دنوں بھی بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر معصوم شہری آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ سے نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے