باالاآخر ٹرانسپورٹرز مان ہی گئے،اب گاڑیاں چلے گی،عوام خوش

سندھ:انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پر تاحکم ثانی پابند برقرار

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے مسافر گاڑیاں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب میں جی ٹی روڈ پر بیس فیصد کم کرائے کے ساتھ گاڑیاں چلائی جائیں گی تاہم موٹروے پر سفر کرنے والوں کو پرانے کرائے ہی ادا کرنا ہونگے۔

چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عصمت اللہ نیازی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مکمل طور پر ہمارے ساتھ ہے۔ تاہم موٹروے نے نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں اور اس پر ابہام تھا۔ پنجاب حکومت نے مرکز سے مذاکرات کا وعدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر پنجاب جبکہ موٹروے پر وفاقی حکومت کے ایس او پیز ہوں گے

تبصرے