پی آئی اے طیارہ حادثہ،عالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے پرعالمی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کل ہونے والے فضائی حادثے میں97 افراد جابحق ہوگئے ہیں جبکہ دو مسافر محفوظ رہے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نےاپنے بیان میں کہا کہ طیارہ حادثے میں جابحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔جبکہ ایرانی صدر،کینیڈین وزیر اعظم،سعودی ولی عہد ،بھارتی وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا

تبصرے