پہلی بار حرمین شریفین میں عام نمازیوں کے بغیر نماز عید ادا کی جائے گی

فوٹوــــگوگل

سعودی حکومت نے مسجد نبویﷺ اور مسجد الحرام میں عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین میں مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید کی ادائیگی کی اجازت دیدی ہے۔

حرمین پریذیڈنسی کےسربراہِ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے مطابق حرمین شریفین میں نماز عید کیلئے عام نمازیوں کی شرکت معطل رہے گی اور صرف حرمین شریفین کے عملے کے ارکان نماز ادا کرسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرمین کو وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے نماز عید میں عوام کی شرکت معطل رہے گی۔

تبصرے