عمان سے مزید 170پاکستانی اپنے ملک پہنچ گئے،قرنطینہ منتقل کردیا گیا

بشکریہ روزنامہ جنگ

عید پر بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے تحت آج غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے 170پاکستانی اپنے ملک پہنچ گئے جنہیں اسکرینگ کرنے کے بعد قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

سول ایوایشن کے مطابق عمان سے 1325پرواز مسافروں کو لیکر اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچی جنہیں ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے طبی جانچ پڑتال کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق مسافروں کے ٹیسٹ کے نمونے لے لیئے گئے ہیں۔ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد مسافروں کو گھر منتقل کیا جائیگا۔

تبصرے