عید الفطر کا دوسرا روز،شہریوں نے مری کا رخ کرلیا

بشکریہ ڈان نیوز فوٹوـــفائل

کورونا وباء کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ملک میں تمام سیاحتی مقامات بند ہیں تاہم عید کے دوسرے روز سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سختی سے ہدایات دی گئیں تھی کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ملک بھر سیاحتی مقامات بند ہونگے اور کسی بھی سیاح کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گیی

تاہم عید الفطر کے دوسرے روز سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے مری کا رخ کرلیا ہے جنہیں پولیس مری ٹول پلازہ سے ہی واپس بھیج رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مری جانے کی اجازت فقط انہیں دی جائے گی جو مری کےمقامی افراد ہیں

تبصرے