وہ ٹیچر جس نے بیک وقت 25 اسکولوں میں پڑھا کر کروڑوں کمائے

وہ ٹیچر جس نے بیک وقت 25 اسکولوں میں پڑھا کر کروڑوں کمائے
فوٹوـــفائل

بھارت میں ایک ایسی ٹیچر ذکر کا ہر زبان پر ہے جس نے بیک وقت 25 اسکولوں میں پڑھایا اور اس طریقے سے ٹیچر نے کروڑوں روپے بھی کمائے ہیں

تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کےمطابق سرکاری ٹیچر  نے ایک ہی وقت میں 25 مختلف اسکولوں سے تنخواہ کی مد میں 1 سال کے دوران ایک کڑور روپے کما لیے جبکہ اسکول ٹیچر کے اس اقدام کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم بھارت کا کہنا ہے کہ انامیکا شکلا کے ایک ہی وقت میں کئی  اسکولوں میں نوکری کا انکشا ف اس وقت سامنے آیا جب تمام سرکاری تدریسی عملے کا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس اکٹھا کیا جا رہا تھا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کے دوران معلوم ہوا کے اتر پردیش کے ایک ضلعے میں مختلف ناموں سے 25 اسکولوں میں بحیثیت ٹیچر فرائض انجام دینے والی ایک ہی خاتون ہے

تاہم اب ان پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے