پلیٹ فارم جو بھی ہو اننگز کو پلان کرتا ہوں،بابر اعظم

پلیٹ فارم جو بھی ہو اننگز کو پلان کرتا ہوں،بابر اعظم
پلیٹ فارم جو بھی ہو اننگز کو پلان کرتا ہوں،بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ ہو یا کلب میچ وہ اپنی اننگز پلان کر کے کھیلتے ہیں

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں ڈومیسٹک کرکٹ ٹیموں کے آن لائن سیشنز کا سلسلہ جاری ہے۔سینٹرل پنجاب ٹیم کے ویڈیو سیشنز میں قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ون آن ون سیشن میں شرکت کی

بیٹنگ تکنیک سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پلیٹ فارم جو بھی وہ اپنی اننگز پلان کر کے کھیلتے ہیں اور وہ کوشش کرتے ہیں سامنے جو بھی باؤلر ہو اسے سمجھ کر کھیلیں اور پچ پر زیادہ وقت گزاریں

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے میچ ہو یا ٹی ٹوئنٹی کھیل کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوتا ہے

تبصرے