دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست-ستمبر میں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔

دورہ انگلینڈ کے لیے طویل اور محدود، دونوں طرز کی کرکٹ کے نمایاں کھلاڑیوں پر مشتمل ایک وسیع اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام کھلاڑیوں کی ایک ساتھ انگلینڈ روانگی اور پھر واپسی ہے

29 کھلاڑیوں کے نام:

اوپنرز (4): عابد علی ، فخر زمان ، شان مسعود اور امام الحق

مڈل آرڈر بیٹسمین(9):اظہر علی، کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم بابر اعظم، نائب کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم اور کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم اسد شفیق ، فواد عالم ، حیدر علی ، افتخار احمد ، خوشدل شاہ، محمد حفیظ،شعیب ملک

وکٹ کیپرز (2): محمد رضوان،سرفراز احمد

فاسٹ باؤلرز (10): فہیم اشرف،حارث رؤف ،عمران خان، محمد عباس، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان، عثمان شنواری،وہاب ریاض

اسپنرز (4): یاسر شاہ ، عماد وسیم ، کاشف بھٹی،شاداب خان

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

تبصرے