پشاور:شہری پر پولیس کا تشدد،واقعے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی،اجمل وزیر

پشاور:شہری پر پولیس کا تشدد،واقعے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی،اجمل وزیر
پشاور:شہری پر پولیس کا تشدد،واقعے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی،اجمل وزیر

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہری پر تشدد اور اس کی ویڈیو بنانے کے حوالے سے کہا کہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لئے ہائیکورٹ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، چیف جسٹس سے ایک رکنی کمیشن کے لیے جج نامزدگی کی استدعا کی ہے۔ا±نہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں ملزمان کا تعین ہوگا، ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ پبلک کی جائے گی تاکہ سب حقائق سے باخبر ہوں۔

تبصرے